{AF}
علماء کرام فرقوں اور مسالک سے بالا تر ہو کر امت کی راہنمائی کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ علماء کرام فرقوں اور مسالک سے بالا تر ہو کر امت کی راہنمائی کریں ،1947میں جب قوم فرقوں میں تقسیم نہیں تھی تو ڈوگرہ سامراج سے جہاد کے ذریعے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا ،اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے ،علماء کرام منبر و محراب سے محبت و اخوات کا پیغام دیں امت کو جوڑنے اور مسالکی اختلافات سے بالا تر ہو کر امت کی راہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں،امت کا زوال کی بڑی وجہ قرآن سے دوری اور فرقہ واریت ہے ،ان خیاالات کااظہار انہوں نے جمعیت اتحاد العلماء آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ فاضل حسین تبسم،جمعیت اتحاد العلماء آزادکشمیر کے صدر مولانا عبدالقادر ندیم،سیکرٹری جنرل جمعیت اتحاد العلماء مولانا منیر ضیاء سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا ،علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات سے بالا تر ہو کر محبت ،اخوت اور یکجہتی کے ذریعے علماء کرام کو اگھٹا کیا اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھے گی ،گلگت بلتستان جہاں فرقہ واریت کی وجہ سے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا ایسے میں جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اگھٹا کیا اور دشمن کی سازش ناکام بنائی جس سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ،جس میں جماعت اسلامی کے قائدین کا بڑا رول ہے انہوں نے کہاکہ علماء کرام دین کے زیور سے لیس ہو کر معاشرے میں بنیادی اخلاقیات کو پروان چڑھائیں ،اختلافات سے بالاتر ہو منبر و محراب کے حقیقی فلسفے کو سمجھتے ہوئے معاشرے میں موجود تمام اختلافات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں جب تک ہم ایک امت نہیں بنیں گے دشمن ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھا تا رہے گا ۔