اسوہ رسول ؐ کو اپنائے بغیر دنیا اور آخرت میں کامیابی نہیں مل سکتی ، فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamاسوہ رسول ؐ کو اپنائے بغیر دنیا اور آخرت میں کامیابی نہیں مل سکتی ، فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ سیرت مصطفی ﷺ کا پیغام یہ ہے کہ ہم جس نبی مہربان ؐ سے عشق و محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ، اس کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے اپناسب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار رہیں، ہمارے لیے ﷲ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان ﷺ کی حیات مبارکہ کے ایک ایک لمحہ کو بہترین نمونہ قرار دیا ہے،اسوہ رسول ؐ کو اپنائے بغیر دنیا اور آخرت میں کامیابی نہیں مل سکتی ،جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ﷲ کی غلامی کی طرف بلاتی ہے ،جب تک ہم اس فرسودہ نظام کو ختم کر کے اس کی جگہ نظام مصطفی کا قیام عمل میں نہیں لائیں گے اس وقت تک ہمارے مسائل میں اضافہ ہو گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء آزاد جموں وکشمیر کے صدر مولانا عبدالقادر ندیم،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد محمد یاسین،مولانا خالد عمران خالد سمیت علماء کرام نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا کہ آج دنیا میں جہاں بھی مسلمان مظلومیت کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ ہم نے ﷲ کے اس نظام کو چھوڑ کر غیروں کے نظام کو اپنا یا ہے ،دنیا میں 57اسلامی ممالک اور ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس سے نجات کا ایک ہی راستہ وہ نظام مصطفی کا قیام ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے جب تک یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام نافذ نہیں ہو گا اس وقت ہم مسائل کی دلدل میں اسی طرح دھنسے رہیں گے ،اس موقع پر مولانا عبدالقادر ندیم نے کہاکہ ہمیں تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک امت بن کر اسوہ رسول کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہو گا ،جمعیت اتحاد العلماء کا مقصد یہی ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور اتحاد و اتفاق سے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 22لاکھ طلبہ جو دینی مدارس سے تعلیم حاصل کررہے ہیں جب ہم اختلافات سے بالا تر ہوکر عصری اور دینی تعلیم دیں گے تو معاشرے میں موجود بھگاڑ ختم ہو گا اور ﷲ کی رحمت کا نزول ہو گا انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول ؐ کے مطابق گزارنا ہو گا تبھی جا کر ہم کامیاب ہو سکیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر