کرتار پور بارڈر سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کھلنا خوش آئند لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر یہ سارا عمل نمائشی و عارضی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کرتار پور بارڈر سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کھلنا خوش آئند لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر یہ سارا عمل نمائشی و عارضی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کرتار پور بارڈر سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کھلنا خوش آئند لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر یہ سارا عمل نمائشی و عارضی ہے ،مسئلہ کے حل کے لیے بھارت پر موثر سفارتی دباؤ کا اہتمام حالات کا تقاضا ہے اصل دیوار برلن لائن آف کنٹرول ہے جسے گرانا ہے اور گرنا ہے ،ہندوستان لاتوں کا بھوت ہے وہ باتوں سے ماننے والا نہیں ہے جنرل مشرف سے زیادہ اعتمادسازی کے اقدامات کوئی نہیں کرسکتا لیکن بھارت کا پرنالہ ادھر ہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قائد اعظم کے اسٹینڈنگ آرڈر پر عمل کیا جائے تو مسئلہ کشمیر دنوں میں حل ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان 5لاکھ کشمیریوں کو شہید لاکھوں کو زخمی ہزاروں کو لاپتہ اور ہزاروں کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتا اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوٹو ک انداز میں بات کی جائے اگر نہیں مانتا جیسے اس کا رویہ ہے تو کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف ایٹم بم ثابت ہو گا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو ریاست آزاد جموں وکشمیر ہی کی طرز پر ایک ایسابا اختیار،با وقار نظام حکومت دیا جائے جو ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے احساس محرومی کا ازالہ کر سکے نیزحقوق کے نام پر کوئی سکیم ان پر نہ نافذ کی جائے جو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے قومی موقف کو کمزور کرنے کی موجب ہو،قومی مسئلہ پر گلگت بلتستان کی قیادت کے ساتھ ساتھ کشمیری قیادت اور حریت قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر