حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،محمد غالب

{AF}muhammed ghalibحکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،محمد غالب{/AF}

اسلام آباد(پ ر) تحریک کشمیر پورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ،کشمیری مسئلہ کشمیر کو یورپ میں زندہ رکھے ہوئے ہیں لیکن یورپی ممالک کی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو لے کر پوری دنیا کا دورہ کریں دنیا کی حمایت حاصل کریں ،ہندوستان مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو پاکستان کے پاس جنگ کے سوا اور کوئی آپشن نہیں ہے ،دنیا کو جب یہ باور ہو گا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے تو وہ مداخلت کرے گی ،ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے ،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل میں تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ کو بھی ایک اکائی کے طور پر شامل کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت کانفرنس کی طرف سے دیئے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر غلام محمد صفی،محمود ساغر،فیض نقشبندی سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد غالب نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کو فعال کریں ،عبدالرشید ترا بی کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر ہیں آغاز میں چودھری عبدالمجید کے دورمیں یہ کونسل فعال تھی لیکن اب اس کونسل کا فعال ہونا پہلے سے زیادہ ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار تاریخ کا سنہری باب ہے ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جس سطح پر قربانیاں دی جارہی ہیں اس سطح کا یہاں جو اب نہیں جا رہا جو لمحہ فکریہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر