{AF}
نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے روزانہ لاشیں گر رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے روزانہ لاشیں گر رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے،جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان ویژن 2030کی روشنی میں اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ہدف ہے ،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں کتاب پڑھنے کا کلچر عام کریں ،ذمہ داران جماعت اپنے اپنے ڈویژنز میں موثر تنظیم قائم کرنے کی نگرانی کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نورالباری،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی خطے میں پہاڑی کا چراغ اور زمین کا نمک ہے ہم مخلوق خدا کو اﷲ کی بندگی کی دعوت دیتے ہیں یہ کار انبیاؑ ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل اسلامی تحریک کا ہے شرط یہ ہے کہ کارکن اس تحریک کے لیے اپنی جان مال اور وقت صرف کریں ،وارڈز کی سطح پر موثر تنظیم قائم کی جائے لوگوں کو جماعت میں شامل کیا جائے تربیت کا اہتمام وقت کا تقاضا ہے تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو تو معاشرے کی اصلاح نہیں ہوسکتی اچھا کردار ہی لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ان کے حل کے لیے کوشش کریں نظام تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے جب تک نظام تبدیل نہیں ہو گا چہرے تبدیل کرنے سے حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی ۔