انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ ہے جبکہ قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ تک نہیں جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidانگریزی تعلیم کے لیے بجٹ ہے جبکہ قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ تک نہیں جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ ہے جبکہ قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک روپیہ تک نہیں جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ،انگریزوں نے طبقاتی نظام تعلیم ہمارے اوپر مسلط کیا جس کی وجہ سے ہم یکسو قوم تیار نہ کرسکے ،قرآن کی درس گاہیں مغرب کا ہدف ہیں ان حالات میں ہمیں ان درس گاہوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا ، انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن وسنت کے مطابق گزاریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،دجالیت کے عروج کے دور میں ایسے والدین جن کے بچے جو قرآن کے حفاظ ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،قرآن ہی ذریعہ نجات اورمکمل نظام حیات ہے ،شرک بت پرستی،غرور وتکبر میں غرق عرب معاشرے نے جب قرآن وسنت کو اپنایا تو دنیا کی عظیم قوم بن گئی ،نبی پاکؐ جو غر یبوں کے غمگسارتھے ،صلہ رحمی،محبت کے ذریعے گھٹا ٹوپ اندھیرے سے انسانیت کو روشنی کی طرف لایا 23سال انسانی تاریخ کا حاصل جس کے ہم امین ہیں،جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جمہوری جماعت ہے ،سید مودودی ؒ،علامہ اقبالؒ،امام حسن البنا ؒ،سید قطب ؒنے امت کی فکری محاذ پر راہنمائی کی جماعت اسلامی اسی فکر کو لے کر میدان میں سر گرم عمل ہے ،جماعت اسلامی کو سیٹوں کی بنیاد پر نہ تولہ جائے ،مخلص،دیانتدار،نڈر قیادت جماعت اسلامی کے پاس ہے سید مودودی ؒ کی فکر سے پورا مغرب بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسلام کے خلاف صف آرا ہے ،ماہ ربیع الاول میں سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی میرپور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس اور حفاظ کرام کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانامحمد الطاف کشمیری،سابق امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمان سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ،اس موقع پر 8حفاظ کرام کی دستاربندی اوران کو انعامات دیئے گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ سیر ت النبیؐ ،سیرت صحابہ ؓ اور سیرت صلحاء کا مطالعہ کریں ،اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول ؐکے مطابق گزارنے کی کوشش کریں ،دین کے فروغ کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں جدوجہد کریں لوگوں کو دین کی دعوت دیں ویژن2030کی روشنی میں دین کی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں گے تو یہ معاشرہ حقیقی فلاحی ریاست بن جائے گا جو شہداء کے خوابوں کی امین ہے انہوں نے کہاکہ 1947ء میں ہمارے آباؤاجداد نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا جن کا خواب یہاں پر اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کرنا تھا مگر 70سال گزر چکے وہ خواب ابھی تک تشنہ تکمیل ہے جماعت اسلامی ان ہی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ علاقائیت ،قبیلائیت نہیں مخلص دیانتدار قیادت ہی خطے کے مسائل حل کرسکتی ہے ،اقتدار کی کرسی سے محبت کرنے والوں نے خطے کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ننھی بچیاں ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہندوستان کی 8لاکھ فوج کا مقابلہ کررہی ہیں اہل پاکستان ان کی پشتیبانی کا حق ادا کریں اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد الطاف کشمیری نے کہاکہ مساجد اور مدارس نہ ہوتے تو معاشرہ بے راہ روی اور زوال کاشکار ہوتا ،22لاکھ طلبہ جو مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ معاشرے میں فہم القران اور معاشرے کی تعمیر میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انگر یز نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ نظام تعلیم اور دینی طبقے کو فرقوں میں تقسیم کر کے کمزور کیا جب تک قرآن وسنت کے ساتھ ہم اپنا تعلق مضبوط نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،قرآن وسنت سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور اسلامی اقدار کوپروان چڑھائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر