وکلاء تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiوکلاء تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وکلاء تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،مقبوضہ کشمیر کے اندر وکلاء ،اہل دانش،ڈاکٹرز،پروفیسرز اور تمام بڑی جامعات کے طلبہ نے اپنے حق کے لیے بندوق اٹھا لی ہے،آزادکشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز یک جان اور یک زبان ہو کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں،جموں کے وکلاء نے قرار داد پاس کر کے 35Aکے خاتمے کے خلاف ریفرنڈم کیا ،امت مسلمہ آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر با ر ایسوسی ایشن وحید گردیزی،سیکرٹری جنرل حامد منظور ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ،بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی نے پہلے کوشش کی کہ سری نگر اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں وہاں سے ناکامی کے بعد اب سازش کررہے ہیں کہ مسلم اکثریت کو ہی اقلیت میں تبدیل کیاجائے اس کے لیے وہ کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت سے کشمیریوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اس حوالے سے میں نے وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کو خطوط لکھے اور حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں جس کے نتیجے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی ترجمانی کی اور ہندوستانی وزیر خارجہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوئی اس وقت پوری دنیا میں بھارت کو مزاحمت کا سامنا ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے بھارت کو مزید بے نقاب کیا جائے تا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت فراہم کرے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کو باا ختیار اور باوقار بنانے کے لیے تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر آئینی ترامیم تجویز کی تھیں جس کے نتیجے میں 13ویں آئینی ترمیم کی گئی جس سے آزاد خطے کو اختیارات ملے ،13ویں ترمیم میں نظر ثانی کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد اس کمی کو پورا کرے اگر کشمیریوں کی مشاورت کے بغیر اقدامات کیے گے تو کوئی تسلیم نہیں کرے گا انہوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں مسئلہ کشمیر تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے کشمیری تقسیم بر صغیر کے ایجنڈے کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری آزادکشمیر کی سب سے پڑھی لکھی برادری ہے وہ اپنے کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر