حکومت کوٹلی میں اضافی حلقے کا وعدہ پورا کرے،راجہ فاضل

{AF}Fazal Tabassamحکومت کوٹلی میں اضافی حلقے کا وعدہ پورا کرے،راجہ فاضل {/AF}

حکومت کوٹلی میں اضافی حلقے کا وعدہ پورا کرے،راجہ فاضل ،محمود الحسن چودھری کوٹلی،کھوئی رٹہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم اور سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے ذمہ داران کے اجلاس میں مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوٹلی میں اضافی حلقے کا وعدہ پورا کرے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کی واحد کرن ہے کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی نے ویژن2030دیا ہے کارکن وژن کے مطابق ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں،لوگوں کو جماعت میں شامل کریں وارڈ کی سطح تک تنظیم کو موثر اور فعال بنائیں،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی طرف سے سیز فائر لائن پر فائرنگ اور آئے روز شہادتیں بڑا چیلنج ہے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہے آزادی کے لیے کشمیری بھائیوں نے 6لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دونوں محاذوں پر کام کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر