حکومت پسماندہ اور دیہی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پسماندہ اور دیہی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

تھوراڑ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ اور دیہی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،دیہی علاقوں میں صحت،سڑکیں اور بنیادی انسانی سہولیات ناپید ہیں ،جو سڑکیں بنی بھی ہیں وہ غیر معیاری ہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں ،حکومت بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا اہتمام کرے ،انجمن تاجران تھوراڑ کے سابق صدر سردار خورشید اعظم مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ،تجارت پیغمبری پیشہ ہے اﷲ نے تجار ت میں برکت رکھی ہے ،آزاد خطے کے وسائل درست انداز سے لگائے جائیں تو ہمارا کوئی مسئلہ باقی نہ رہے ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن تاجران تھوراڑ کے زیر اہتمام سابق سردار خورشید مرحوم کی برسی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا ،برسی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت ٹرانسمیشن لائن کے متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کرے ،جو لوگ اس لائن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کے مسائل پہلی فرصت میں حل کرنا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کی نالائق اور نا اہل قیادت نے ہمارے وسائل کو درست انداز سے استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ خطہ مسائل زدہ ہے اگر قومی وسائل اچھی منصوبہ بندی کے تحت لگائے جاتے تو یہ خطہ یورپ سے آگے ہوتا ہمارے پاس نوجوانوں کی صورت میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے قدرتی وسائل ، معدنیات اور دریاؤں کی صورت میں خزانے موجود ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ ان سب کو برؤے کار لانے کے لیے قیادت موجود نہیں ہے انہوں نے کہاکہ قیادت کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر تک محدود نہیں ہے بلکہ اس وقت پوری امت قیادت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ میں نے یہاں اپنے بھائیوں سے سنا ہے کہ سردار خورشید اعظم مرحوم اچھے سماجی راہنما تھے لوگوں کے کام اور خدمت کرتے تھے ایک فرد اگر یہ کام کرسکتا ہے تو پوری ریاست اس کے وسائل اگر درست انداز سے لگائے جائیں تو ہمارے ہاں کوئی مسئلہ باقی نہ رہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں نریندر مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ہماری دوہری ذمہ داری ہے کہ ہم ان بھائیوں کے مدد کے لیے آگے بڑھیں اور یہاں بیس کیمپ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر