{AF}
نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو اس تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ،پاکستان میں ایک سروے کے مطابق کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے افراد بڑی جامعات سے فارغ التحصیل ہیں ،نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا ،مسلم کانفرنس کے گذشتہ دور حکومت میں 485آفیسرز کا میرٹ پامال کر کے تقرر کیا گیا ،سابقہ حکومتوں میں محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے یہ شعبہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تھا لوگ مایوس ہوچکے تھے عوام کی مایوسی کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی نے متبادل نظام تعلیم دیا ،حکومت اچھے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزائی کرے ،راجہ فاروق حیدر کی موجودہ حکومت میں ہماری کوششوں سے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا کام شروع ہو ا جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے آئندہ چند سالوں میں لوگ اس شعبہ میں تبدیلی دیکھیں گے جس میں ہمارا حصہ شامل ہے ،جو اقوام تعلیم پر توجہ نہیں دیتی وہ ترقی میں پیچھے رہ جاتی ہیں اسلام میں حصول تعلیم کو ترجیح اول بنایا ان خیالات کااظہار انہوں نے دی مائل سٹونزانٹرنیشنل سکول اینڈکالج کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل شاہد انور سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اس وقت جو لو گ تحریک آزادی کو لیڈ کررہے ہیں وہ پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا جائے یہ ہماری بنیاد ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے اساتذہ نے ایسی نسل تیار کی جو قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے اسی طرح آزاد خطے کے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے نسل نو کی اسلامی بنیادوں پر تعلیم وتربیت کا اہتمام کریں ،نسل نو کی تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم نے اچھے مسلمان تیار کرنے ہیں وہ جس شعبے میں بھی جائیں گے معاشرے کی فلاح کا کام کریں گے ۔