{AF}
خالد ابراہیم مرحوم با اصول سیاسی راہنما تھے ، سینیٹر سراج الحق{/AF}
لاہور( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خالد ابراہیم مرحوم با اصول سیاسی راہنما تھے ،اسمبلی کے اندر اور باہر ان کی سیاسی جدوجہد اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کے خاندان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں ،ترجمان کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ خالد ابراہیم کی رخلت قومی سانحہ ہے مرحوم نے ہمیشہ میرٹ،اصول اور ضابطے کی بات کی،تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ان کی کمٹمنٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ان کی سیاسی اورسماجی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی،اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔