{AF}
مولانا سمیع الحق پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ترجمان اور توانا آواز تھے،عبدالرشید ترابی {/AF}
اکوڑہ خٹک ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وممبر اسمبلی سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مولانا سمیع الحق پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ترجمان اور توانا آواز تھے،دفاع پاکستان کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کی رائے عامہ کو کشمیریوں کی پشت پر لانے کے لیے متحرک رہے،کشمیریوں کی ہمیشہ پشتیبانی کی،30سالہ رفاقت رہی کئی بین الاقوامی کانفرنس میں اکٹھے شرکت کا موقع ملا،وہ امت کا درد رکھتے تھے اور امت کے اتحاد کے داعی تھے،ان خیالات کااظہارانھوں نے مولانا سمیع الحق کے بیٹے اور لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی ،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چوھدری اور دیگر قائدین بھی موجودتھے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مجاہد ملت قاضی حسین علیہ رحمت اور ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق مرحوم نے مل کر ملک کے اندر سے فرقہ پرستی کی لعنت کو کم کرنے اور اس کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا،ملی یکجہتی کونسل،متحدہ مجلس عمل اور دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کیا،ان کی شہادت عالمی استعمار کی سازش ہے ،حکومت اس سازش کو بے نقاب کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردارتک پہنچائے۔