{AF}
ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی شہادت قومی المیہ ہے، جماعت اسلامی کے قائدین کا اظہار تعزیت{/AF}
ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی شہادت قومی المیہ ہے، جماعت اسلامی کے قائدین کا اظہار تعزیت عبدالرشید ترابی اور محمود الحسن چودھری کی نماز جنازہ میں شرکت اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،راجہ جہانگیر خان،ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق نے اپنی پوری زندگی قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لیے وقف کیے رکھی ،مرحوم باطل قوتوں کے خلاف شمشیر بے نیام اور معاملہ فہم سیاست دان تھے،اتحاد امت کے داعی ،تحریک آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کیا ،ان کی شہادت سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت السفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی اور سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری سمیت جماعت اسلامی آزادکشمیر کے دیگر قائدین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔