{AF}
برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی کشمیر بارے رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خا ن{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی کشمیر بارے رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ،یورپی پارلیمنٹ بھی اس کی تقلید کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لائے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی اور ممبر ان پارلیمنٹ کی کوششوں اور کاوشوں سے مسئلہ کشمیر پر بحث کا اہتمام قابل تحسین ہے ،ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اس کے خلاف سلامتی کونسل میں قرار داد منظور کر کے کارروائی ہونی چاہیے ،برطانیہ مسئلہ کشمیر کا عینی شایدہے وہ اس کے حل کے لیے کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے ،ہندوستان اس بحث کے نتیجے میں بے نقاب ہو گا جو بڑی پیش رفت ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کررہا ہے ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا اور انسانی حقوق کی پامالیوں کوچھپانے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کر کے دنیا کی توجہ ہٹانے کی سازش کررہا ہے اس کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے کشمیری اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں یہ حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے کشمیریوں کو دے رکھا ہے ۔