{AF}
برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر بارے رپورٹ پیش ہونا بڑی پش رفت ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
پشاور( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر بارے رپورٹ پیش ہونا بڑی پش رفت ہے ،برطانوی پارلیمنٹ کی طرح دیگر یورپی ممالک کی پارلیمنٹس بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی ،لارڈز،کونسلرز،میئرز،سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بڑی کامیابی ہے میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بھارت بے نقاب ہو گا کشمیریوں کے حوصلے بڑھیں گے ،برطانیہ مسئلہ کشمیر کا عینی شاید ہے وہ اس کے حل کے لیے کردار ادا کرے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کو دبائے ہوئے ہے 2کروڑ انسانوں کو 8لاکھ فوج کے ذریعے غلام بنائے ہوئے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ پشاور کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما سابق ایم این اے شبیر احمد خان کے بیٹے اور بھتیجوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جس طرح برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کے لیے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر پر بحث کروائی جائے تا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے موقع فراہم ہو ،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اس بات کی پابند ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کروائے اس کا عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کررکھا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری دہرا معیار ترک نہیں کرے گی تو دنیا میں امن کا قیام محض خواب رہے گا مشرقی تیمور ، جنوبی سوڈان اور آئیر لینڈ میں آج بھی اگر عالمی برادری کی مداخلت سے انسانوں کو آزادی اور حق مل سکتا ہے تو کشمیریوں کو کیوں نہیں مل سکتا جس طرح مشرقی تیمور،جنوبی سوڈان اور آئیر لینڈ میں حق خودارادیت دیا گیا ہے اسی طرح کشمیریوں کو بھی یہ حق دیا جائے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان چپ کا روزہ توڈے اور عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کرے ،نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے جس کا کام صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے ،ہندوستان جنگی عزائم لیے ہوئے حملے کی تیار ی کررہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے اس عیار دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک کشمیر یورپ ،تحریک کشمیر برطانیہ ،لارڈ نذیر،لارڈ قربان،محمد غالب،فہیم کیانی،چوہدری شریف،عبدالمجید ندیم سمیت دیگر قائدین اور جماعتوں کوخراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا حق ادا کیا ۔