آزاد خطے میں سیاسی مداخلت کے باعث نظام تعلیم عملاًمفلوج ہو چکا تھا نسل نو کو تاریکی سے بچانے کے لیے ریڈفاؤنڈیشن نے اہم کردار ادا کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidآزاد خطے میں سیاسی مداخلت کے باعث نظام تعلیم عملاًمفلوج ہو چکا تھا نسل نو کو تاریکی سے بچانے کے لیے ریڈفاؤنڈیشن نے اہم کردار ادا کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو تو تعلیمی ڈگری محض کاغذ کا ٹکڑا ہے ،ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرا نجام دی ہیں ،آزاد خطے میں سیاسی مداخلت کے باعث نظام تعلیم عملاًمفلوج ہو چکا تھا نسل نو کو تاریکی سے بچانے کے لیے ریڈفاؤنڈیشن نے اہم کردار ادا کیا ،تعلیم کے بغیر کوئی قوم تر قی کی منازل طے نہیں کرسکتی ،اسلام میں تعلیم کا حصول اہمیت کا حامل ہے اﷲ اور اس کے رسول ؐ کو پہچاننے اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں اور ضابطوں کو جاننے کے عصری اور دینی تعلیم کا حصول ضروری ہے ،اساتذہ کرام پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ رکھیں ،گلگت کی آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہماری حقیقی آزادی ا س وقت ہو گی جب کشمیر مکمل طور پر آزاد ہو کر مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بنے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن عمیق احمد،سجاد انور،وسیم صیاد سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تعلیم و تربیت کے اسلحہ سے لیس ہو کر ہی دور جدید کے فتنوں اور چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی کشمیر جس نہج پر برپا اور چل رہی ہے اس کے پیچھے بھی اساتذہ کا ہی کردار ہے جنہوں نے نسل نو کی اس سطح پر تعلیم وتربیت کا اہتمام کیا کہ وہ ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہیں ،آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بھی تعلیم وتربیت کے مراحل سے گزار کر ایک اچھا مسلمان بنانا ہے ،اچھے انجینئر،اچھے ڈاکٹر جب تک اچھے مسلمان نہیں ہوں گے تو وہ معاشرے کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوں گے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اچھے ڈاکٹرز،انجینئرز بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو اچھا مسلمان بنایا جائے تا کہ وہ معاشرے میں خیر تقسیم کرے ،انہوں نے کہاکہ 71سال آزادی کے گزر گئے لیکن ابھی تک ہم ذہنی طور پر آزاد نہیں ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے ہمارا نظام تعلیم ابھی تک انگریزوں کا وضع کردہ ہے اسلامی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ہمارا نصاب تعلیم انگریزوں کے نصاب تعلیم سے مختلف تھا جب تک اسلام کے نصاب تعلیم کے مطابق ہم نسل نو کو تیار نہیں کریں گے اس وقت تک ہم وہ نتائج حاصل نہیں کرسکتے جس کے لیے ہمیں پیدا کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم ہی یکسو قوم کو تیار کرتا ہے طبقاتی نظام تعلیم نے معاشرے کو بھگاڑ کے رکھ دیا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کے لیے ضروری ہیں مثبت سرگرمیوں سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوانوں کو اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے میں ریڈ فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہو ں نے اچھے پروگرام کا انعقاد کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر