انسانیت کی کامیابی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidانسانیت کی کامیابی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی کامیابی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،دجالیت کے عروج کے دور میں ہم نے قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو اور مضبوط کرنا ہے ،دعوت الی ﷲ اور خدمت خلق کے ذریعے ﷲ کو راضی کرنا ہے ،جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لے کر نکلی ہے مخلوق خدا کو ﷲ کے در سے آشنا کرنا ہے ،ویژن2030کی روشنی میں وارڈ کی سطح تک اپنی تنظیم کو فعال اور متحرک کریں ،دعوت کے کلچر کو عام کریں اس کا آغاز اپنے گھر اولا د،خاندان اور محلے سے کریں ،حقیقی تبدیلی اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے اپنی جان مال اور وقت قربان کرنا ہو گا ،مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائی اپنے حق کے لیے گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے میدان کارزار میں لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں وقت آگیا ہے کہ ان کی قربانیاں رنگ لائیں اور وہ آزاد فضاؤں میں سانس لیں اور یہ آزاد خطہ اسلام کا گہوارہ بنے اور اسلام کا نظام عدل قائم ہو جس کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں پیش کیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی حلقہ نمبر3کے زیر اہتمام تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سجاد انور خان،امیر جماعت اسلامی حلقہ نمبر3زاہد رفیق ایڈووکیٹ ،مولانا خالد محمودسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہم قرآن کو اپنے قلوب میں اتاریں اور اپنے قلب کو آمادہ کریں کہ ایک مومن کی حیثیت سے ہم پرلازم اور واجب ہے کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل کریں داعی کی طرح نکلیں ﷲ کا قرب حاصل کریں دین کے علمبرار بن کر سوسائٹی میں اپنا کردار ادا کریں ،ﷲ کے بندوں کو جماعت کے ساتھ وابستہ کریں دنیامیں ان ہی لوگوں نے تبدیلی لائی جنہوں نے کہا کہ ﷲ ہمارا رب ہے پھر اس پر ڈٹ گئے گھبرائے ہوئے اور لڑکھڑاتے لوگ کوئی انقلاب نہیں لاسکتے انقلاب وہی لاتے ہیں جو اپنی جان مال ﷲ کی راہ میں قربان کر کے ہمیشہ کے لیے سرخرو ہوتے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن ﷲ کے دین کے داعی ہیں اس لیے پوری یکسوئی کے ساتھ میدان دعوت میں اترین ﷲ پر بھروسہ یقین محکم علم نافع ،عمل صالح اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی اپنی وارڈ اور اپنے دائرے میں کام کریں انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن عوام کا محور ومرکز ہوتا ہے لوگ اس کی طرف رجوع کرتے ہیں وہ تھانے کچہریوں میں ان کے ساتھ جاتا ہے خوشی غمی میں ان کے ساتھ شریک ہوتا ہے جماعت اسلامی کے کارکن آگے بڑھ کر ﷲ کی رضا کے لیے ان سارے کاموں میں حصہ لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ لوگ آپ کے ساتھ نہ جوڑیں یہ قوم دعوت کی پیاسی ہے شرط یہ ہے کہ ہم پوری یکسوئی کے ساتھ ان تک پہنچیں ہماری دعوت خالص ﷲ کی طرف بلانے کی ہے علاقائیت،لسانیت،عصبیت اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر محض ﷲ کی رضا کے لیے لوگوں کو ﷲ کی طرف بلاتے ہیں با صلاحیت اور پڑھے لکھے لوگوں کو اپنی اجتماعیت کا حصہ بنائیں تا کہ یہ تحریک مضبوط ہو اور وہ مقاصد حاصل ہو سکیں جن کے لیے یہ تحریک برپا کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے اندر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امید کی واحد کرن تحریک اسلامی ہے جس نے یہاں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کردارا دا کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں کی واحد کرن اور خطے کا مستقبل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر