مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر فلش پوائنٹ کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر فلش پوائنٹ کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ،عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر فلش پوائنٹ کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ،انسانی حقوق کونسل کی حالیہ رپورٹ کشمیریوں کی کامیابی ہے ،حکومت پاکستان نے جو موقف اختیار کیا ہے اس پر قائم رہنے کے ساتھ ساتھ مربوط اور جامع پالیسی وقت کا تقاضا ہے ،کشمیری پوری دنیا میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا کر اپنے رائے کااظہار کررہے ہیں ،کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا حکومت پاکستان عالمی سطح پر سفارتی مہم کے ذریعے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے ،آزاد کشمیر حکومت کے تاسیسی کردار کو بحال کیا جائے تا کہ وہ دنیا میں اپنا مسئلہ پیش کرسکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے زیر اہتمام کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشوں کے ڈھیر لگا رہے ہیں آر ایس ایس کا ایجنڈا یہی ہے کہ مسلمانوں کا قتل عام کر کے ان کو یہاں سے ہجرت پر مجبور کیا جائے اور اس علاقے میں ہندو کو آباد کیا جائے مسلم تشخص کے خاتمے اور ہندو بستیاں بسانے کا منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ،کشمیری مسلمان ہونے کے ناطے اہل پاکستان اور امت مسلمہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کے جائز اور مبنی بر حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی مدد کریں گے انہوں نے کہاکہ بھارتی قیادت نے خود اقوام متحد ہ میں جا کر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے 71سال سے بھارت کے خلاف مزاحمت کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اس لیے عالمی برادری با الخصوص برطانیہ اس میں اپنا کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر