{AF}
جماعت اسلامی کی کال پر کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے راولاکوٹ میں ڈاکٹر خالد محمود خان کی مظاہرے کی قیادت{/AF}
جماعت اسلامی کی کال پر کشمیر پر بھارتی مظالم اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے راولاکوٹ میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے مظاہرے کی قیادت کی راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے 71سال میں ایک لمحے کے لیے بھی بھارت کے قبضے کو قبول کیا ہے نہ کریں گے ،نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے ،نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کی شاہراہ کشمیر سے گزرتی ہے ،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام محض ایک خواب ہے ،بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری امت کے خلاف ہے کشمیری 1832ء سے قربانیاں پیش کررہے ہیں سید علی گیلانی کی قیادت میں مجاہدین برسرپیکار ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان ہندوستان کو یہ پیغام دیں کہ ہم شہداء اور غازیوں کے وارث ہیں ،کشمیر کی آزادی کا مجھے اسی طرح یقین ہے جس طرح طلوع صبح کا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع امیر جماعت اسلامی کارپوریشن قیوم افسر،طاہر اسحاق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا احتجاجی ریلی کا آغاز چاندنی چوک سے کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری پاکستان کی حفاظت 71سالوں سے اپنی جانوں،عصمتوں کے نذرانے پیش کر کے کررہے ہیں اس لیے حکومت پاکستان اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ، اقوام عالم کو کشمیر،فلسطین،افغانستان،شام میں بہنے والے خون کا حساب اس دنیا اور آخرت میں دینا پڑھے گا ،کشمیر اور فلسطین میں بہنے والا خون اقوام عالم کے سر ہے اقوام عالم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے کیے ہوئے وعدے پورے کرتی تو آج یہاں خون کی ندیاں نہ بہتیں،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں 2ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ ہوئی تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر پی ایچ ڈی سکالرز بھی اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں یہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لیے بڑ اچیلنج ہے ننھی بچیاں کمر پر بستہ اور ہاتھ میں پتھر اٹھائے 8لاکھ فوج کے سامنے سینہ سپر ہو چکی ہیں موت سے بے خوف قوم کو اب کوئی غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا ہو گئی ہے بیس کیمپ کی قیادت مشاورت سے خونی لکیر کو روندنے کا اعلان کرے اگر انہوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو آزاد خطے کے عوام اس خونی لکیر کو پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یہ پیغام دیاہے کہ آزادی ان کا مقدر ہے اگر حکمران غافل ہیں تو یہاں کے عوام بیدار ہیں وہ آپ کی مدد کریں گے ۔