{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرے ،اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی مصروف جہد ہے ،اپنی پوری زندگی اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارنا بڑ ا جہاد ہے ،ریڈ فاؤنڈیشن نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں نسل نوکو باکردار،باعمل اور اچھا مسلمان بنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،دیانتدار اور فرض شناس شخصیات کے پیچھے استاد کا بڑا کردار ہوتا ہے،ریڈ فاؤنڈیشن کے اساتذہ طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کریں تا کہ نئی نسل معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہوسکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انہوں نے سابق امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی ضلعی ذمہ داران ،امورنوجوانان کے پروگرامات میں شریک ہوئے ،تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری شریف کی والدہ کی عیادت کی ،جماعت اسلامی کے سابق راہنما مشاق ایڈووکیٹ کے ہاں گے ،کوٹلی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ خطے کا مستقبل اسلامی تحریک ہے نوجوان آگے بڑھ کر اس کا حصہ بنیں ،انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر پوری قو م مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں میں شرکت کرے ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا کررہا ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے بستیوں کی بستیاں تاراج کررہا ہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں جن کی مشکلات اور مسائل کا ادراک اور حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کی ادائیگی سے غفلت نوجوان نسل کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے آزاد خطے کے پڑھے لکھے نوجوان زوزگار نہ ہونے کے باعث بیرون ملک دربانی پر مجبور ہیں یہ ہماری قیادت کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے جماعت اسلامی ایسانظام لانا چاہتی ہے جس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہوں یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن نالائق قیادت ان وسائل کو درست استعمال کر نے میں ناکام ہو چکی ۔