نریندر مودی طاقت کے نشے میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid نریندر مودی طاقت کے نشے میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی طاقت کے نشے میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،عالمی برادری نے ہندوستان کو کشمیر میں مظالم سے نہ روکا تو انسانی تاریخ کا المیہ رونما ہوسکتا ہے ،انسانی حقوق کے عالمی ادارے آنکھیں کھولیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں ،بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت فیصلہ کن کردار ادا کرے،کولگام میں 14سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں بھارتی درندگی کا کھلا ثبوت ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کی شہادتیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں ،1947ء میں اخوت کے جذبے سے سرشار بھائیوں نے کشمیریوں کی مدد تھی نریندر مودی یاد رکھے کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہوچکی ہے مسلمہ کشمیری قیادت مشاورت کے بعد اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان کرے ،جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا جماعت اسلامی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کشمیر اور پاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کی تکمیل کے لیے جنگ مسلط کررہے ہیں پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر ان عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کمر بستہ رہے ،27اکتوبر کو جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کشمیر مارچ کا اہتمام کیا جا رہا ہے عوام اس میں بھرپور طریقے سے شریک ہوں ،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزادے رہا ہے او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری بھائیوں کوبچانے کے لیے کردار ادا کرے ،ہندوستان انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے او آئی سی فیکٹ فائیڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے اگر ہندوستان اس مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ دے تو متفقہ طور پر بھارت کا سیاسی،معاشی ،اخلاقی اور سفارتی بائیکاٹ کیا جائے بھارت کی معیشت کا 70فیصد انحصار اسلامی ممالک پر ہے اسلامی ممالک بھارت سے معاشی بائیکاٹ اور اس کی افرادی قوت کو اپنے ممالک سے نکال دیں تو بھارت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں امت مسلمہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر