{AF}
ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،نورالباری،راجہ فاضل{/AF}
ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،نورالباری،راجہ فاضل 27اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھرپور انداز سے کشمیر مارچ کا منعقد کیا جائے گا کشمیری اس مارچ میں شریک ہوں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،27اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھرپور انداز سے کشمیر مارچ کا منعقد کیا جائے گا کشمیری اس مارچ میں شریک ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 27اکتوبر کشمیر مارچ کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات میں ناکامی کے بعد کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کررہا ہے روزانہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے مکانات جلائے جا رہے ہیں فصلیں تباہ کی جارہی ہیں نریندر مودی نے سازش تیار کررکھی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے اس کے لیے وہ آئین کی دفعہ 35Aکو عدالتوں کے ذریعے ختم کر وا کر ہندو بستیاں بسانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ جموں کو علیحدہ ریاست بنانے اور وہاں سے کلی طور پر مسلمانوں کو ختم کرنے کے منصوبے بھی بنائے جارہے ہیں اسی طرح وادی کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہندو بستیاں بسانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کررکھی ہے وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ کشمیری مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں انہوں نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو اس حوالے سے عوام رابطہ مہم کا کام کریں گی ۔