وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی ملاقات،محکمہ تعلیم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

{AF}rifat mehmoodوزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی ملاقات،محکمہ تعلیم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}

 مظفرآباد( پ ر) وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سے جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز کی اہم ملاقات ،اس موقع پر جماعت اسلامی کی ممبر اسمبلی رفعت عزیز نے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی محکمہ تعلیم میں کی گئی اصلاحات کی تحسین کی باالخصوص این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی اور انتظامی سٹاف اور تدریسی عملے کو علیحدہ کرنے کی بھی تحسین کی ،رفعت عزیز نے کہاکہ تعلیم وہ واحد شعبہ ہے جو قوموں کی تعمیر کرتا ہے قومیں تعمیر وترقی سے نہیں بلکہ تعلیم سے بنتی ہیں ماضی میں اس محکمے کے ساتھ نا انصافی کی گئی جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم مسائل کا شکار رہا اس موقع پر رفعت عزیز نے گواں مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے پر ان کا شکریہ اداکیا اور بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی اور گرلز ڈگری کالج کوٹلی کے مسائل و معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری بھی موجود تھے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہاکہ ہمارا ہدف ہے کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کر کے اس کو ایک ایسے رخ پر ڈال دیا جائے جو آنے والی نسلوں کے سود مند ہو محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر دور میں کھلواڑ کیا جاتا رہا لیکن راجہ فاروق حید ر خان نے آتے ہی جو سب سے پہلا کام کیا وہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور این ٹی ایس کا نظام دیا جس سے اس شعبے میں بہتری آئی ہے اور آئندہ بھی آئے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر