نریندمودی کا بارود کے ڈھیر پر آگ سے کھیلنا پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid نریندمودی کا بارود کے ڈھیر پر آگ سے کھیلنا پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ نریندمودی کا بارود کے ڈھیر پر آگ سے کھیلنا پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ،عالمی برادری کو مودی کے خطرناک عزائم کا اداراک ہونا چاہیے،قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں فتح کدل اور پلوامہ میں نوجوانوں کی شہادتیں آزادی کی نوید بنے گی،بچیوں، نوجوانوں اور بڑرھوں کا پاکیزہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوارہے،جنوبی ایشیا میں پائیدار اور دیرپا امن مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن محض خواب رہے گا،ا ن خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلا می کی جنرل کونسل کے نئے رکنیت کا حلف لینے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اس خطے میں اﷲ کی بہت بڑی نعمت ہے،جو اﷲ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہے ،مخلوق خدا کو اﷲ کے در سے آشنا کرنے کا فریضہ اسرانجام دے رہی ہے،اس قافلہ سخت جاں کے ہم رکاب بنے پر ان دوستوں کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتاہوں کہ یہ دوست اور بھائی حلف رکنیت اٹھانے کے بعد اس کے تقاضے پورے کریں گے،اراکین جنرل کونسل جماعت اسلامی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے حالات موافق ہیں یہاں کوئی سرمایہ دار،جاگیر دار اور وڈیرا نہیں ہے ،لوگ آزاد ہیں شرح تعلیم 85فیصد ہے،اس طرز کے معاشرے میں انقلاب اورتبدیلی لانا آسان ہے،شرط یہ ہے کہ ہم سب اپنی جان مال اور وقت اﷲ کے راستے میں صرف کریں،اﷲ کے دین کی دعوت کوترجیح اول بنائیں،جماعت اسلامی کے کارکن پوری شان کے ساتھ بروئے کار آئیں ہم کار انبیاء کے مشن کے داعی ہیں،ہمارے پاس امانتدار اوردیانتدار قیادت موجود ہے،حقیقی تبدیلی چہرے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے آئے گی،جب تک اس فرسود ہ نظام کو نہیں بدلیں گے اس وقت تک حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی،جماعت اسلامی انگریزوں کے دیے ہوئے نظام کی جگہ اﷲ تعالیٰ کادیاہوا نظام لانا چاہتی ہے،ہمارے تمام مسائل کا حل بھی اﷲ تعالیٰ کے دیے ہوئے نظام میں مضمرہے،اہل امانتدار اور دیانتدار قیاد ت آزاد خطے میں برسراقتدار ہوتی تو یہ خطہ ماڈل خطہ ہوتا اس خطے کو اﷲ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے،60سے 65فیصد پڑھے لکھے نوجوان جس قوم کے پاس ہوں ترقی میں یورپ سے آگے نہ بڑے تو اس میں قصور قیادت کاہے جو درست راہنمائی کرنے سے قاصر رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر