تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں:راجہ فاضل تبسیم

{AF}Fazal Tabassam تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں:راجہ فاضل تبسیم{/AF}

تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں:راجہ فاضل تبسیم ،بیرسٹر اسحاق بلوچ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا جائے،برطانیہ میں نسل نو کو کشمیر سے وابستہ کرنے کا اہتمام کیا جائے ،ویژن2030کے ذریعے وارڈ کی سطح پر لیڈر شپ کی تیاری اور خدمت انسانیت ہمارا اصل ہدف ہے، جماعت اسلامی کشمیر کے دونوں اطراف میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ،حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے،برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی صلاحیتوں کو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے برؤے کار لایا جائے برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے اپناکردار ادا کریں،ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا جائے،برطانیہ میں نسل نو کو کشمیر سے وابستہ کرنے کا اہتمام کیا جائے ،ویژن2030کے ذریعے وارڈ کی سطح پر لیڈر شپ کی تیاری اور خدمت انسانیت ہمارا اصل ہدف ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے برطانیہ سے آئے ہوئے بیرسٹر اسحاق بلوچ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اسحاق بلوچ نے مرکز جماعت اسلامی کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیر کے دونوں اطراف میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ،حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے،برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی صلاحیتوں کو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے برؤے کار لایا جائے ، کشمیری پاکستان کی سلامتی، دفاع اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں، تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے مقبوضہ کشمیر میں ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شہادت سے قبل وصیت کرے کہ وہ شہید ہو جائے تو اسے پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا جائے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازشیں کر رہا ہے بھارتی فوجی جنرلز بھی برملا یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی موجودگی میں تحریک آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر