گلگت بلتستا ن کی متنازعہ حیثیت متاثر کیے بغیر وہاں کے عوام کو سیاسی اورآئینی حقوق صوبوں سے زیادہ دیے جائیں،ڈاکٹرخالد محمودخان

{AF}dr. khalidگلگت بلتستا ن کی متنازعہ حیثیت متاثر کیے بغیر وہاں کے عوام کو سیاسی اورآئینی حقوق صوبوں سے زیادہ دیے جائیں،ڈاکٹرخالد محمودخان{/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمودخان نے کہاہے کہ گلگت بلتستا ن کی متنازعہ حیثیت متاثر کیے بغیر وہاں کے عوام کو سیاسی اورآئینی حقوق صوبوں سے زیادہ دیے جائیں،آزاد کشمیرکو سی پیک منصوبے سے باہر رکھنے سے اجتناب کیاجائے،وفاق آزا دکشمیراور گلگت بلتستان کو صوبو ں سے زیادہ حقوق فراہم کرے ،دیامر بھاشا ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو اور منگلہ ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرل منصوبے کی رائلٹی آزاد کشمیرکے عوام کو دی جائے تاکہ یہ دونوں آزاد خطے خود کفالت کی جانب گامز ن ہوسکیں،ہمارے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہیں،پوری قوم لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور بقا کشمیرکی آزادی میں مضمر ہے ،کشمیرکے بغیر پاکستان سلامت نہیں رہ سکتا،پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں پانی کی ساتھ کشمیریوں کا پاکیزہ لہو بھی شامل ہے جو پاک سرزمین کو سیراب کرتاہے جن سے کھیتیوں میں فصلیں لہلہارہی ہیں،کشمیریوں نے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان سے وابستہ کرلیاتھا،آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں شہداء پاکستانی پرچموں میں دفن کیے جارہے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے اور یہاں سے حکمرانوں کی جانب سے وہ اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جو کیے جانے چاہیے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے یکے بعد دیگرے دوپورٹس پیش کیں ،ان رپورٹس کو بنیاد بنا کر ہندوستان کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرناچاہیے تھا تاکہ ہندوستان پر دباؤ بڑتا اور وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی طرف آتا،مگر ایسا نہیں کیا جارہے ،کشمیریوں کوپاکستان اور یہاں کے عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے اگر گلہ ہے تو حکمرانوں سے ہے ،ہماری خارجہ پالیسی کا کارنر سٹون اگر کشمیر ہے تو پھر اس کے مطابق خارجہ پالیسی بننی چاہیے،انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس بیس کیمپ ،پاکستان میں مہاجرین کی بڑی تعداد اور خاص کر بیرون ممالک میں لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کشمیرکا بڑا ثاثہ ہیں،یہ اپنے اپنے دائروں میں کام کررہے ہیں مگر حکومت ان سب دائروں کو جمع کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرسکتی ہے جس میں ہم کمی محسوس کررہے ہیں،اس موقع پر ا نھوں نے یہ بھی کہاکہ اگر وفاقی حکومت 13آئینی ترامیم میں مزید بہتری لانا چاہتی ہے تو وہ کشمیرکی مسلمہ قیادت کو اعتماد میں لے کر کرے ،کشمیری اپنے وقار اور تشخص پر کوئی کمپورمائز نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر