گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamگلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے ،  راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو با اختیار اور با وقار نظام حکومت دیا جائے ،جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے ،مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے بڑھ کر حقوق فراہم کیے جائیں ،گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ پیکجز کے نام پر مذاق کیا گیا ،جماعت اسلامی کا 45واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 14,13اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا ،اراکین جنرل کونسل اس میں شرکت کو یقینی بنائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان جماعت اسلامی کے راہنما اور معروف بزنس مین حاجی امین کاشغری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،امین کاشغری نے مرکز جماعت اسلامی آزادکشمیر گلگت بلتستان کا دورہ کیا اس موقع پر راجہ فاضل حسین تبسم نے ان کو مرکزی دفتر جماعت اسلامی ، مساجد ومدارس فاؤنڈیشن اور دیگر شعبہ جات سمیت ویژن2030کے حوالے سے بریف کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کا ویژن لے کر نکلی ہے ہماری کوشش ہے کہ 2030تک 17400اراکین جنرل کونسل اور 17400امیدواران اور 174000ممبران تیار کریں گے ان کی تربیت کے لیے 1500مبلغین تیار کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ہر سطح پر امانتدار ،دیانتدار ،جرت مند اور پرعزم قیادت تیار کریں ،امانتدار اور دیانتدار قیادت کے بغیر حقیقی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی جب تک حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ،حقیقی اور دیر پاتبدیلی کے لیے کردار سازی بہت ضروری ہے ہماری کوشش ہے کہ اصلاح معاشرہ کا اہتمام کیا جائے بھائی چارے کوفروغ دیا جائے انہوں نے کہاکہ امسال ہم نے طے کیا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 5000ہزار ترجمان القران میگزین کا اضافہ کیا جائے اس کے لیے ہم نے ہر رکن کو یہ ہدف دیا ہے کہ وہ 5ترجمان القران کے ممبر ان بنائے ترجمان القران ہمارے تک تزکیے اور تربیت کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر