حکومت پولیس اور اساتذہ کے مسائل حل کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman حکومت پولیس اور اساتذہ کے مسائل حل کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پولیس اور اساتذہ کے مسائل حل کرے،اساتذہ کرام معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے وہ احتجاج کے بجائے تعلیم پر تو جہ دیں ،حکومت پولیس میں کنٹرکٹ ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے جو ملازمین میرٹ پر ہیں ان کو نکالنے کے بجائے مستقبل کیا جائے جو سفارش پر بھرتی ہوئے ہیں یا اہل نہیں ہیں ان کو بھی نکالنے سے قبل ان کے لیے ملازمت کا اہتمام کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ دنیا میں اساتذہ کرام کا بڑا احترام کیا جاتا ہے اور اسلام میں بھی اساتذہ کے احترام کا حکم دیا گیا ہے لیکن اساتذہ کرام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں احتجاج کے بجائے تعلیم پر توجہ دیں انہوں نے کہاکہ حکومت درست کام کرے میرٹ پر کرے تو احتجاج کی نوبت ہی نہیں آتی ریاستی ملازمین کے مسائل حل ہونے چاہیں تا کہ وہ احتجاج کے بجائے عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہاکہ یہ عجیب اتفاق ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس ہی دوسرے پولیس وردی والے پر لاٹھی چارج کررہا ہے ایسا نہیں ہوناچاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر