{AF}
جماعت سلامی ظلم ناانصافی ،کرپشن اور اقرباپروری کے خلاف روزاول سے صف آراہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ جماعت سلامی ظلم ناانصافی ،کرپشن اور اقرباپروری کے خلاف روزاول سے صف آراہے ، جب تک آزاد خطے میں نظام عدل قائم نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،میجر لطیف خلیق نے جس جدوجہد کا آغازغربی باغ سے کیاہے ا س کو منزل تک پہنچائیں گے،عدل کیے بغیرمعاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس عوام کے خادم ہیں عوام کی خدمت کریں،نظام عدل اور ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کا جو آغاز غربی باغ سے ہوا ہے ا س کی جماعت اسلامی نے پہلے بھی پشتیبانی کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، موجودہ حکومت کے ساتھ ہمار اتحریری معاہدہ ہے اس پر عمل ابھی تک تشنہ ہے،جماعت اسلامی خیر کے کاموں میں حکومت کے ساتھ تعاون اور مسائل کی نشاندھی کرتی رہے گی،آزاد کشمیرمیں جو بھی اصلاح احوال ہوا ہے اس میں جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کا کردار سب سے نمایاں ہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے میجر لطیف خلیق کی رہائی پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میجر لطیف خلیق،راجہ خالد، سعید جوش ،عبیدالرحمان ،مہتاب اشرف،جاوید عارف،حاجی افراہیم اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ایس ایچ او دھیرکوٹ کو تبدیل کیا جائے اے ایس آئی ادریش چغتائی کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جب اس تازہ مرحلہ شروع ہواتو اس وقت جب یہ شروع ہو میں بیرون ملک تھا مگر یہاں کی قیادت سے رابطہ تھا ،پوری جماعت آپ کے ساتھ ہے،انھوں نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺ کے لیے جو کوڑا دیدار عباسی کی پشت پر لگا وہ کوڑا پوری قوم کی پشت پر لگا،یہ حکومت اور اس کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،انھوں نے کہاکہ غربی باغ کے مسائل حل نہ ہونا حکمران کی نالائقی کا کھولا ثبوت ہے،بشارت شہید روڈ اور دیگر اداروں کی تعمیر حکومت کی ذمہ داری ہے،اب تعمیر اتی بجٹ بھی دگناہے ،کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے،یہ چھوٹا سا خطہ ہے 70برس گزرنے کے باوجود مسائل کا شکار ہے بجٹ درست اندازسے لگاجائے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں،نالائق اور نااہل قیادت ہی اس کی ذمہ دار ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر لطیف خلیق نے کہا کہ اس عمر میں مجھے اور کوئی لالچ نہیں ہے اﷲ کی رضا کے لیے اﷲ کے بندوں کی مدد اور خدمت ثواب سمجھ کر کرتا ہوں ،میرے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے میں حق اور سچ کی جنگ لڑرہا ہوں ۔