{AF}
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بیس کیمپ کے حقیقی کردار کے منتظر ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بیس کیمپ کے حقیقی کردار کے منتظر ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بیس کیمپ کے حقیقی کردار کے منتظر ہیں،ہائیڈرل اور پن بجلی کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے حکومت پاکستان اور واپڈا سے فوری معاہدے کیے جائیں،راجہ فاروق حیدر خان جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے اور وعدے پورے کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام سابق رکن جماعت اسلامی انوار المستحسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمن،قاضی شاہد حمیدپروفیسر غلام مصطفی،چوہدری آصف یعقوب،شمشیر خان،انوارالحق ،لطیف عباسی، مسعودالرحمن،امین بٹ ،عبدالرحمن عابد،راجہ شاہد دیگر نے بھی خطاب کیا۔مرحوم انوار المستحسن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ انوار المستحسن جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ تھے ۔مرحوم کے مشن کو ہم نے جاری رکھنا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بیس کیمپ کے حقیقی کردار کے منتظر ہیں۔۔آزادکشمیر میں پاکستان کی جانب سے مداخلت نہ ہوتی اور ہمیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جاتا تو ہم 10سال میں ماڈل ریاست بن سکتے تھے ۔مثالی ریاست کے قیام کے لیے ہمیں مدینہ کی طرف دیکھنا ہوگا۔دریا ئے نیلم کو نالے کی طرح بہتے دیکھ کر میں رنجیدہ ہوا ۔ہم نے پاکستان کو روشن کرنے کے لیے خون بہایا مگر یہ خطہ آج بھی اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔پاکستان ماحولیاتی اثرات کا تدارک کرتے ہوئے ہائیڈرل پراجیکٹس کے حوالے سے آزادکشمیر سے معاہدہ کیا جائے اور ہمیں رائیلٹی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور پاکستانی پرچم میں دفن ہوں تو ان کے ورثا کو اس خطہ میں بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں تو پھر اغیار نسل نو کے قلوب میں اسی طرح زیر اتارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی مگر آج تک ہم یکطرفہ تعاون کررہے ہیں ان کی طرف سے ابھی تک تعاون کا انتظار ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ انوار المستحسن اقامت دین کے مشن پر عمل پیرا تھے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔سعودی عرب کے بارے میں ٹرمپ کا بیان لمحہ فکریہ ہے ۔عالم اسلام کو مل کر سعودی عرب کی حفاظت کرنی چاہیے اور بالخصوص پاکستان کو سعودی عرب کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینا چاہیے۔بدمعاش انگریزوں کو وہاں سے نکال دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے 55ارب روپے جو حکومت پاکستان لے گئی تھی آج تک واپس نہیں ہوسکے ۔ریاست میں 2ہزار سکولز کی عمارتیں ابھی نامکمل ہیں طلبہ وطالبات کھلے آسمان تلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انوار المستحسن جماعت اسلامی کے متحرک رکن تھے ان کے خاندان کے افرادکو بھی انوارالمستحسن مرحوم کے مشن پر چلنا چاہیے۔