{AF}
بنی ﷺ کی زندگی قیادت تک آنے والی انسانیت کے لیے مینارہ نورہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ بنی ﷺ کی زندگی قیادت تک آنے والی انسانیت کے لیے مینار ہ نورہے،قرآن کی تعلیمات پر عمل اور رسول ﷺ کی اتباع ہی نجات کا ذریعہ ہے،ہمارے آباو اجداد نے 1947میں جانوں کے نذرانے پیش کرکے یہ خطہ اس لیے آزا د کروایا تھاکہ یہا ں اسلامی قانون کا نفاذہوگا،کلمے کی بنیاد پر پاکستان کے حصول کی جدوجہد جاری تھی کہ کشمیریوں نے پاکستان کو اپنی منزل قراردیا،پاکستان بننے سے قبل ہی کشمیریوں نے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان سے وابستہ کرلیاتھا،ہمیں بنی ﷺ کا امتی ہونے کا اشرف حاصل ہے یہ ہمارے لیے بڑااعزاز ہے،جماعت اسلامی انبیاء کی دعوت لے کر اٹھی ہے ،جماعت اسلامی وثرن 2030کی روشنی میں آزا دخطے میں امانتدار قیادت کی تیاری، میرٹ کے قیام ،نوجوانوں کی کردارسازی اورتعمیروترقی کے لیے جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیر حکومت چوھدری سعید،ایوب مسلم اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ہماری دعوت کسی فرد شخصیت کی طرف نہیں بلکہ صرف اﷲ کی طرف ہے،جماعت اسلامی لوگوں کو اﷲ کی طرف دعوت دے رہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ امت کو فرقوں سے نکال کر امت واحدہ بنایاجائے،انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے در سے آشنا کیاجائے،آج پریشانیاں مسائل اور مشکلات اس لیے ہیں کہ ہم نے اﷲ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو کمزور کرلیا قرآن کامطالعہ چھوڑدیا نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ ترک کردیا،امت جب تک قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ رہی عروج پر رہی جب یہ ترک کردیا توپستیوں میں جاگری،امت کے عروج کا واحد راستہ قرآ ن وسنت پر عمل پیراہونے او راس کے نظام کے نفاذ میں مضمرہے،انھوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کاخون پانی کی طرح بہایا جارہاہے اس کی بڑی وجہ بزدل قیادت ہے،جرات مند قیادت اﷲ والی قیادت کافقدان ہے،جماعت اسلامی اور اسلامی تحریکیں اس کمی کوپوراکرنے کی کوشش کررہی ہین اور ایسی قیادت کوپس منظر میں رکھنے کے لیے پورا مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ صف آراہے،مغرب کی سازش ہے کہ اسلامی ممالک میں امانتدار اور دین دار قیادت اقتدار میں نہ آسکے،اگر یہ آگئی تو مسلمانوں کے وسائل کو جمع کرکے قوت کی صورت میں اختیار کر جائے گی اور مغرب کی اجاراداری ختم ہوجائے گی،دنیا کے کسی ایک ملک میں اﷲ تعالیٰ کادیا ہوا نظام اپنی پوری روح کے ساتھ نافذاور قائم ہوگیا تو پوری دنیا کے سلیم الفطرت افراد اسلام قبول کرلیں گے،اس خطرے کے پیش نظر مغرب نے اپنے سارے وسائل جھونک رکھے ہیں۔اس موقع پر وزیر حکومت چوھدری سعید نے کہاکہ واقع کربلاہمارے لیے مشعل راہ ہے ،بنی ﷺ کی حیات طبیہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،ایوب مسلم نے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر حفاظ کرام کو انعامات دیے گئے۔