زلزلہ تاریخ کا بڑا سانحہ تھا جس میں ہزاروں افراد شہید ہوئے اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی تھی،نورالباری

{AF}noor ul bariزلزلہ تاریخ کا بڑا سانحہ تھا جس میں ہزاروں افراد شہید ہوئے اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی تھی،نورالباری{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ زلزلہ تاریخ کا بڑا سانحہ تھا جس میں ہزاروں افراد شہید ہوئے اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی تھی پوری قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے ،اﷲ تعالیٰ اس طرح کی آزمائشوں سے محفوظ رکھے حکومت متاثرین کی مکمل بحالی کا اہتمام کرے ،متاثرین زلزلہ کی جو رقم وفاق میں منتقل کی گئی تھی اس کو واپس کرنے کا بندوبست کیا جائے تا کہ زیر کار منصوبے اور سکولز تعمیر کیے جاسکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دعائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نورالباری نے کہاکہ کشمیری زلزلے کی بڑی آزمائش سے گزرے ہیں اگر ہم نے با حیثیت قوم اﷲ کی طرف رجوع نہ کیا اجتماعی اور انفرادی طور پر توبہ کی جائے انہوں نے کہاکہ ابھی تک 12سو سے زائد سرکاری عمارات تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ سینکڑوں تعلیمی ادارے نامکمل ہیں جن میں اکثر یت میں کام ہی شروع نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ طلبہ شدید سردی اور شدید گرمی میں چھتوں کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں حکومت پاکستان یہ فنڈز فوری طور پر واپس کرے تا کہ سکولز تعمیر ہو سکیں انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے بعد ہنگامی حالت میں ایسے تعلیمی اداروں کو بھی مسمار کر دیا گیا تھا جو جزوی طور پر متاثر تھے لیکن ان اداروں پر دوبارہ کام شروع نہ ہوسکا ،ماسٹر پلان کے مطابق کوئی شہر بھی تعمیر نہ ہوسکا جو المیہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر