جماعت اسلامی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid جماعت اسلامی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں امید کی واحد کرن ہے ،چہرے نہیں نظام بدلنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی ،اسلامی معاشی نظام قائم کیے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی ،اراکین جنرل کونسل 14,13اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے 45ویں سالانہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ،اراکین جنرل کونسل جماعت اسلامی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں عوام کے ترجمان بنیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ویژن2030کا بڑا ہدف ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کی انتہا کررہا ہے پنچائتی انتخابات میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف ریفرنڈ م کردیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے تنویر انور خان،نثار شائق،ظہیر گردیزی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کو کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اس سے عہدہ برا ہونے کے لیے ہم سب کو جان مال اور وقت اﷲ کی راہ میں لگانا پڑے گا ،دنیا میں جہاں بھی تبدیلی آئی وہاں کارکنان نے جان مال اور وقت کی قربانی پیش کی ،رب کی رضا کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں سیرت النبی ؐ ،صحابہ اور صلحا کا مطالعہ زندگی کا حصہ بنایا جائے ،سید مودودی ؒ کا لٹریچر پابندی کے ساتھ پڑھنے والا کبھی غیر فعال نہیں ہوسکتا لٹریچر کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں یہ ہماری دعوت کی بنیاد ہے انہوں نے کہاکہ سارے نظام فیل ہو چکے ہیں پوری دنیا کی انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے وہ متبادل نظام اسلام کا نظام ہے اور جماعت اسلامی اس کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ زلزلے کی قیامت ہمارے اوپر سے گزری اس طرح کی مزید آزمائشوں سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اﷲ کی طرف رجوع کریں اجتماعی اور انفرادی طور پر تو بہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر