{AF}
بھارت طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،اظہر اقبال حسن ،راجہ فاضل {/AF}
بھارت طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،اظہر اقبال حسن ،راجہ فاضل جماعت اسلامی آزادکشمیر کا 45واں سالانہ اجلاس 13اکتوبر کو اسلام آباد میں شروع ہو گا اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن اور جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے 45ویں سالانہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ بھارت طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے موجودہ حکومت کشمیرپالیسی تشکیل دینے سے قبل مسلمہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے ،کشمیریوں نے درجنوں بار بھارت کے خلاف ریفرندم کردیا ہے جماعت اسلامی پاکستان 27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ کرے گی جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے ،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے دستور کے مطابق 45ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس کرنے جا رہی ہے یہ اجلاس 14,13اکتوبر کو اسلام آبادمیں ہو گا اجلاس میں آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوں گے اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور سیاسی پالیسوں پر بحث کا بھی اہتمام کیا جائے گا اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے 25کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں جنہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر کے قائدین خطاب کریں گے ۔