{AF}
کامیاب انسان وہی ہے جس نے مہلت عمل سے استفادہ کرکے اپنے رب کو راضی کرلیا،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ کامیاب انسان وہی ہے جس نے مہلت عمل سے استفادہ کرکے اپنے رب کو راضی کرلیا،ڈاکٹر اسحاق کھوکھر جماعت اسلامی کا سرمایہ اور علاقے کی شان تھے،اپنی پوری زندگی اﷲ کے دین کے قیام اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی،تادم واپسی اﷲ کے دین کے غلبے اور مخلوق کی خدمت کرتے رہے ،یتیم بچوں کی کفالت کے لیے پیش پیش رہتے،اﷲ تعا لیٰ مرحوم کی سیئات سے درگرز اور حسنات کو ذریعہ بنجات بنائے ،آج یہ ہم سے رخصت ہوکر یہ پیغام دکے ے گئے ہیں کہ اس دنیا کی کوئی حیثیت نہیں ہے اصل زندگی اخروی ہے،موت کے بعد اعمال کا سلسلہ بند ہوجاتاہے،وہی کامیاب ہوا جو اپنے رب کے در سے آشناہوگیا، ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کی جنرل کونسل کے رکن ڈاکٹر اسحاق کھوکھرمرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ دنیا میں وہی نام زندہ وجاوید ہیں جنھوں نے اپنے رب کو پہچانا ، اﷲ کے رسول ؑﷺ کے احکامات کے مطابق اپنے زندگی بسر کی،آج ہمارے معاشرے میں بے چینی کی کیفیت ہے،مادہ پرستی دجالیت کی چکاچوند اور آگے بڑھنے کی آزروں نے ہمارے دل سے فکر آخرت کو نکال دیاہے،نفسی نفسی کا عالم ہے،جن خرابیوں کے باعث معاشرے تباہ ہوئے وہ ساری خرابیاں ہمارے معاشرے میں در آئی ہیں،لوگوں نے رب کو بھلاکر مادیت کو محبوب بنا لیاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مہلت عمل سے فائدہ اٹھا کر اپنے دلوں کو فکر آخرت سے مزین کریں تاکہ دائمی زندگی میں سرخرو ہوسکیں۔