{AF}
پولیس فوری طورپر میجر ( ر) لطیف خلیق پر قائم بے بنیاد اور سیاسی مقدمات ختم کرکے ان کو رہاکرے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے خبردار کیاہے کہ پولیس فوری طورپر میجر ( ر) لطیف خلیق پر قائم بے بنیاد اور سیاسی مقدمات ختم کرکے ان کو رہاکرے،جھوٹے اور سیاسی مقدمات پر میجرلطیف خلیق کو گرفتار کرنا پولیس گردی ہے جماعت اسلامی اس کو برداشت نہیں کرے گی،، جماعت اسلامی بیس کیمپ کی حساسیت کی وجہ سے امن کی خواہ ہے مگر اس کو کمزوری نہ سمجھاجائے،حکومت اس کانوٹس لے اور میجر لطیف خلیق کو رہاکرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست میں امن قائم کرے مظلوم کی دادرسی کرے ،تھانے اور کچہریاں امن کے گہوارے ہونے کی بجائے خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں،مظلوم کی داد رسی کی بجائے ظالم کے ساتھ کھڑی ہونے والی پولیس اپنے قبلہ درست کرلے ،ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے کہاکہ غربی حلقہ 70برس گزرنے کے باوجود پسماندہ ترین حلقہ ہے ،پانی پیٹرول سے مہنگا فروخت ہوتاہے،سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہیں،تعلیمی اداروں اور ہسپتال دیکھ کرانسان دھنگ رہ جاتاہے،ان حالات میں اگر کوئی سیاسی فرد عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اس کودبانے کے لیے جعلی مقدمات قائم کرکے گرفتارکرنادرست رویہ نہیں ہے،جماعت اسلامی ظلم کے خلاف علم جہاد بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی،جماعت اسلامی مظلوم کی ہر قیمت پر دار رسی کرے گی اور ا س کو تنہا نہیں چھوڑے گی،انھوں نے حکومت کو خبردار کیاکہ وہ پولیس کے نظا م کو درست کرتے ہوئے اصلاح احوال کرے۔