{AF}
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پرقابض بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پرقابض بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے یہ ہندوستانی افواج کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،قابض بھارتی فوج سیز فائرلائن پر فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے بھارت یہ بھول جائے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا لے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر مجاہدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے سینکڑوں نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا لہوپیش کیا ہے وہ ڈرنے اور دبنے والے نہیں ہیں مٹھی بھر مجاہدین نے 8لاکھ فوج کو عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست سے دوچار کیا ہوا ہے وہ ایٹمی پاکستان کا فوج اور کشمیری مجاہدین کا کیا مقابلہ کرے گی ،نریندر مودی خطے کا امن برباد کررہا ہے طاقت کے نشے میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے فصلیں اور باغات تباہ کررہا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں کشمیری اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کے اس حق کو عالمی برادری نے تسلیم کررکھا ہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے ۔