{AF}
قابض بھارتی فوج کی وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کے ہلی کاپٹر پر فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے،راجہ فاضل تبسم{/AF}
دھیرکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاہے کہ قابض بھارتی فوج کی وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کے ہلی کاپٹر پر فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں شکست کھاچکاہے وہ اپنی شکست چھپانے کے لیے کبھی دھمکیاں دیتاہے اور کبھی بلااشعال فائرنگ کرتا ہے،بھارت باز نہ آیا تو آزاد کشمیرکے ہزاروں کشمیری منحوس سیز فائر لائن کو توڑ کراپنے بھائیون کی مدد کریں گے،آزاد خطے ہمارے اسلاف نے جہادسے آزاد کروایاہے ،شہداء اور غازیوں کے وارث ہندوستان کو سبق سکھائیں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم پر حملہ اعلان جنگ ہے،اس کو سنجیدگی سے لیا جائے بیس کیمپ کی حکومت اقداما ت کرے،شہری دفاع کو منظم کرے سابق فوجیوں کومنظم کرے اور بھرپور تیاری کرے،اب کشمیرکی مکمل آزادی کا وقت آگیاہے ،ہندوستان نے امن کے سارے دروازے بند کرکے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایاہے،نریندرمودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ،جنگ ہوئی تو اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا،پاکستان ایٹمی ملک ہے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی ،کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں جو دنیا میں تسلیم شدہ ہے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بھارت مٹھی بھر مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتا ایٹمی پاکستان کی فوج سے کیا مقابلہ کرے گا،کشمیرکا بچہ بچہ ایٹم بم بن کر بھارت پر گرے گا۔