ہندوستان اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیرمیں ہندوبستیاں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi ہندوستان اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیرمیں ہندوبستیاں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

لاہور( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیرمیں ہندوبستیاں بساکر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہاہے،گورنر راج نافذ کرکے اپریشن کے نام پر بستیوں کی بستیاں تاراج کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرکے اندر ریاستی دہشت گردی کے تمام سامراجی ریکارڈ توڑدیے ہیں ،عالمی برادری ،اوآئی سی اور اقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں،نریندرمودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،جنگ ہوئی تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑجائے گا جس کا ذمہ داربھارت ہوگا،وزیر خارجہ کی یواین جنرل اسمبلی میں تقریر خوش آئند ہے مگر اس تقریر کی روشنی میں حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی بنائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت پاکستان کے زیراہتمام انٹرنیشنل یوتھ کنونشن کے کشمیرسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس کنونشن میں دنیا بھرکے کئی ممالک کے مندوبین شریک تھے، عبدالرشید ترابی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ،یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لیے خدمات جدید دور کی تاریخ کا سنہری باب ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن رنگ نسل اور علاقے سے بالاتر ہوکر مصیبت زدہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے،اس فاؤنڈیشن نے ملک کے اندر اور باہر ہر جگہ پاکستان کو نام روشن کیاہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے عالمی برادری کے کہنے پر ہتھیاررکھے تھے،خود ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری میں جاکر عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوں کو ان پیدائشی حق فراہم کرے گی،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اقوا م متحدہ کی قراردادوں او رچارٹر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد جائز اور مبنی بر حق ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی قابض افواج کالے قوانین کی آڑ میں خواتین کی بے حرمتی اور ان کو گرفتار کر جیلوں میں تشدد کا نشانہ بناتی ہے،آسیہ اندرابی اور دیگر خواتین بھارتی فوج کے ظلم کا نشانہ بن رہی ہیں،قابض فوج مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے مذہبی رسومات پر بھی پابندی لگاتی ہے مساجد میں نماز قائدین ادا نہیں کرسکتے،انھوں نے کہاکہ کشمیری عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں عالمی برادری کی خاموشی سے ہندوستان مزید شہ پاکر مظالم ڈھارہاہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیااور مظالم کا سلسلہ جاری رہاتو جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں پڑجائے گا،دو ایٹمی طاقوں کی درمیان جنگ نہ صرف جنوبی ایشیا کو متاثر کرے گی بلکہ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا،جنوبی ایشیا اور بھارت میں سب کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی،عالمی برادری کے لیے پیغام ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائے کشمیری پرامن مسئلے کا حل چاہتے ہیں مگر بھارت ان کو جنگ پر مجبور کررہاہے۔بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ جنگ کی بجائے کشمیریوں کو ان کو حق فراہم کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر