پاکستان مسئلہ کشمیرکاوکیل اور فریق ہونے کے ناطے مسلمہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidپاکستان مسئلہ کشمیرکاوکیل اور فریق ہونے کے ناطے مسلمہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ،پانیولہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکاوکیل اور فریق ہونے کے ناطے مسلمہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے تاکہ آزادی کی منزل حاصل ہوسکے، ،وزیر خارجہ کا جنرل اسمبلی میں کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنا خوش آئند ہے مگر اس سے آگے بڑکر اقدامات کی ضرورت ہے،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی یہاں کے عوام کا دیرینہ خواب ہے،ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کریہ خطہ آزاد ہی اسی لیے کروایاتھاکہ یہاں اﷲ کا دیا ہوا نظام نافذ اور غالب ہوگا،اﷲ تعالیٰ نے اس خطے کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے،یہاں کے باصلاحیت نوجوان پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہے ہیں،بدقستمی سے یہاں کی قیادت اس ٹیلنٹ کو بروکارنہ لاسکی نہ ہی ان کے روزگار کے مواقعے پیدا نہ کرسکتی جس کی وجہ سے ہمارے پڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک دربانی پر مجبور ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی حلقہ نمبر 4کے زیرا ہتمام تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنور انور خان،امیر ضلع سجاد انور،امیر حلقہ ممتاز سرور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ تربیت کے ذریعے جماعت اسلامی معاشرے میں اصلاح چاہتی ہے،قرآن وسنت کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ، لوگ قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں گے تو تبدیلی آئے گی بلکہ معاشرے کی اصلاح ہوگی معاشرے کی اصلاح افراد کی اصلاح سے ہی ممکن ہے،انھوں نے کہاکہ جب نبی ﷺ نے دعوت کا آغاز کیاتو وہ معاشرہ بھی خرابیوں کا مجموعہ تھا،بچیوں کو زندہ درگور کرنے کے ساتھ ساتھ ساری خرافات اس معاشرے میں موجود تھیں مگر نبی ؑﷺ نے اسی معاشرے میں اصلاح کر کے ایسی تبدیلی لائی کہ آج تک پوری دنیا میں مدینے جیسی ماڈل ریاست قائم نہ سکی نہ سکتی ہے،اپنے اﷲ پر بھروسہ کرکے اپنے گھروں سے نکلیں جان مال اوروقت اﷲ کی راہ میں لگائیں،اسی سے تبدیلی آئے گی،یہی تبدیلی دیرپا ہوگی،آج بھی دجالیت پوری قوت کے ساتھ اسلام کے خلاف صفر آراء ہے،دنیا میں آ جہاں بھی دیکھیں کشمکش جاری ہے،حق وباطل کا معرکہ برپاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک فرد اور ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں،خود اس پر اپنے عمل کریں اپنے گھراور خاندا ن سے اس کاآغاز کریں۔اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارے حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے ہائیڈل منصوبوں کے حوالے سے واپڈا ور حکومت پاکستان سے معاہدے نہ سکے،اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت پاکستان اور اس کے اداروں سے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے۔آزاد کشمیرسے 2500میگاوٹ بجلی پیدا ہوتی مگر یہ خطہ لوڈشڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔اس عذاب سے کشمیریوں کو نجات دلائی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر