{AF}
جماعت اسلامی پاکستان صبح آزادی تک کشمیریوں کی پشتیبان رہے گی، عبدالرشید ترابی، لیاقت بلوچ {/AF}
جماعت اسلامی جلد اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کا اہتمام کرے گی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آپریشن کے نام پر بستیوں کی بستیاں تاراج کررہی ہے ،فصلیں،مکانات تباہ کررہی ہے ،نوجوانوں کو گرفتار کر کے شہید کررہی ہے ،عالمی برادری اس سنگین صورت حال کا نوٹس لے ،بھارت پاکستان کے خلاف امریکی ایماء پر ہرزہ سرائی اور دھمکیاں دے رہا ہے حکومت جان لے کہ امریکی وزیر خارجہ اور دفاع نے دہلی میں بھارتی قیادت کے ساتھ مل کر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ امریکہ اور بھارت ایک دوسرے کے اسٹیجک پارٹنر ہیں اور پاکستان ان کا مشترکہ حریف ہے ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی گھناونی سازش کررہا ہے حکومت پاکستان اس کا سخت نوٹس لے ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن نے جو رپورٹ مقبوضہ کشمیر کی پیش کی ہے حکومت پاکستان اس کو بنیاد بنا کر بھرپور سفارتی مہم منظم کرے اور بھارت کو بے نقاب کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اﷲ بھٹو،نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر سلیم طارق،عارف شیرازی ،جماعت اسلامی اسلام آبادکے امیر نصرا ﷲ رنداوا،عبدالواسع،شمس الرحمان سواتی،زبیر صفدر ،عزیر حامد سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی ،نورالباری،راجہ فاضل حسین تبسم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے قائدین کو آگاہ کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان صبح آزادی تک کشمیریوں کی پشتیبان رہے گی ،کشمیری اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں یہ حق اقوام متحدہ نے ان کو دے رکھا ہے کشمیری تحریک پاکستان کے تسلسل کی تحریک ہے تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے خود بھارتی قیادت اقوام متحدہ میں گئی اور ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گی ،واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان جلد اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کا اہتمام کرے گی ۔