ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے اسمبلی میں قضاء اور افتاء کے نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد منظور

{AF}abdul rasheed turabiممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے اسمبلی میں قضاء اور افتاء کے نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد منظور {/AF}

مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے اسمبلی میں قضاء اور افتاء کے نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قضاء اور افتاء کا نظام آزاد کشمیر کا طرۂ امتیاز ہے جس کے نتیجے میں علماء کرام نے اجتماعی نظام کا حصہ بنتے ہوئے ریاست میں فرقہ وارایت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا لیکن آج اس نظام کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جس کی واضح مثال دس اضلاع میں سے ایک ضلع میں مفتی موجود ہے۔ اسی طرح قاضی صاحبان کو بھی سہولتوں سے محرومی کا گلہ ہے۔ ایوان حکومت کو متوجہ کرتا ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کرے۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے قضا ء اور افتاء کے نظام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے مسائل زیر التو ہیں نیشنل سیکورٹی پلان کے مقاصد ہم آہنگی پیدا کرنا ہے پاکستان کے تمام صوبوں کی نسبت آزادکشمیر میں ہم آہنگی علماء کرام کی اجتماعی نظام میں بڑا کردار ہمارے نظام کا قابل فخر حصہ ہے ،کچھ حلقے اوربیوروکریسی ان کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں مفتی حضرات کی خالی اسامیاں پر کی جائیں اور قاضی صاحبان کو ججوں کے برابر مراعات دی جائیں چونکہ تعلیمی قابلیت میں جج صاحبان کے ہم پلہ ہیں ان کا شکوہ گلہ ختم کیا جائے اس سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مفتی صاحبان ہمارے دینی حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں محراب ومنبر سے ان کے حق میں آواز اٹھے گی اس سے حکومت کے لیے مسائل پیدا ہوں گے ایک طرف دشمن ہمیں جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے ایسے حالات میں بیس کیمپ میں ہم آہنگی اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے حکومت اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر