عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا نوٹس لیں،سراج الحق

{AF}siraj ul haqعالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا نوٹس لیں،سراج الحق{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے ایک دن اسے کشمیر سے نکلنا پڑے گا،عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا نوٹس لیں ہندوستان کے مقابلے کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،پاکستان ایٹمی قوت ہے ہندوستان کو پاکستان کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے ،جماعت اسلامی نظریے اور عقیدے کی بنیاد پر اصلاح احوال چاہتی ہے،اﷲ کی رضا ہمیں مطلوب ہے جماعت اسلامی پاکستان کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،جماعت اسلامی پاکستان نے سیاسی اور مذہبی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھا ایک وقت آئے گا کہ پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں گے عوام کے حقیقی مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ،بد قسمتی سے پاکستان کے اندر اشرافیہ جو ہر وقت برائے فروخت ہوتا ہے وہ کبھی ایک پارٹی اور کبھی دوسری پارٹی میں ہانکا جاتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمودخان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لے کر نکلی ہے ہم اﷲ کے بندوں کو اﷲ کی بندگی کی طرف بلاتے ہیں دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات کی پیروی میں مضمر ہے ،جماعت اسلامی کے نزدیک کامیابی یہ ہے کہ جس نے اپنے اﷲ کو راضی کرلیا دنیا پرستوں اور اﷲ پرستوں کی کامیابی کے معیارات الگ الگ ہیں دنیا نمرود ،شداد ،قارون،فرعون اور ابو جہل کو کامیاب قرار دیتی ہے جب کہ اﷲ ابراہیم،موسیٰ،عیسیٰ،نبی پاک ﷺ اور ان کے حقیقی پیروکاروں کو کامیاب قرار دیتے ہیں اﷲ کا شکر ہے کہ ہم اسلامی تحریک کے کارکن ہیں اﷲ کے دین کے غلبے اور قیام کی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پورا دجال اور اس کے وسائل اسلامی تحریک کو دبانے کے لیے جونک دئیے گے ہیں حق اور باطل کا یہ معرکہ آج سے نہیں بلکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ،کامیاب وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے کہا کہ اﷲ ہمارا رب ہے اور پھ اس پر ڈٹ گئے ،انہوں نے کہاکہ ہم آزمائش کے مرحلے سے گزررہے ہیں اﷲ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے تا کہ وہ دیکھ سکے کہ کھرا اور کھوٹا کون ہے جماعت اسلامی انقلابی تحریک ہے کامیابی اس کا مقدر ہے آزادکشمیر کے اندر جماعت اسلامی نے کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے نسل نو کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی تشکیل دی ہے ہم جماعت اسلامی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تحسین کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق ان خطوں کے سٹیٹس کو تبدیل کیے بغیر صوبوں سے زیادہ فراہم کیے جائیں ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش کررہے ہیں ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان عالمی اسلامی تحریکوں کا محور و مرکز ہے وقتی مسائل اور تحریکوں میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے ،جماعت اسلامی پاکستان پوری امت کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کی ہے ملت اسلامیہ جموں وکشمیر جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے کوششوں اور کاوشوں کی تحسین کرتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر