{AF}
ہندوستا ن نے اعلان جنگ کردیاہے کشمیری قوم اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے براہمن سامراج کوچھٹی کا دودھ یاددلائی گی،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،نعمانپورہ( پ )کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستا ن نے اعلان جنگ کردیاہے کشمیری قوم اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے براہمن سامراج کوچھٹی کا دودھ یاددلائی گی،حکومت آزاد کشمیرشہری دفاع اور سابق فوجیوں کو منظم کرنے کا اہتمام کرے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خطے میں امن کی کوششوں کا جواب اعلان جنگ کی صورت میں دیاہے پوری قوم یک جان اور یک زبان ہوکر چیلنج قبول کرے،قومی اتحاد اور یکجہتی وقت اور حالات کا تقاضاہے علماء کرام اس میں اپنا کردارا دا کریں،بھارتی فوج مٹھی بھر مجاہدین کامقابلہ نہیں کرسکتی ایٹمی پاکستان کا مقابلہ کیا کرے گی،ہندوستان تیزی سے انجام کی جانب گامزن ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے فضلیت قرآن اور اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قرآن کاحق یہ ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے اس کا فہم حاصل کیا جائے اور سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیاجائے،اسی کی خاطر یہ ملک اور ریاست آزاد کروائی گئی تھی،اسلام کے عادلانہ او رمنصفانہ نظام کے نفاذکا معاملہ تاحال تشنہ ہے،انھوں نے کہاکہ مغرب نے ملت سلامیہ کو فرقوں میں تقسیم کرکے اس کی طاقت کو کمزور کیا،یہ استعمار کی سازش ہے کہ ہم تقسیم رہیں،اس کو علماء کرام اور عوام مل کر ناکام بنائیں،انھوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں تاریخ کاعظیم الشان انتفاضہ جاری رہے جو کو کچلنے کے لیے بھارت مظالم کی انتہاکررہاہے،انھوں نے کہاکہ عمران خان کی امن کی کاوش کاجواب بھارت نے اعلان جنگ کرکے دیاہے اس کی دھمکی نہ سمجھا جائے یہ اعلان جنگ ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،حکو مت پاکستان عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرے سفارتی مہم منظم کرے جامع حکمت عملی تشکیل دے،ایک نائب وزیر خارجہ اس کام کے لیے مقرر کرے۔