{AF}
کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے اسمبلی میں نیلم جہلم پراجیکٹ کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد منظور {/AF}
مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے اسمبلی میں نیلم جہلم پراجیکٹ کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد منظور کر لی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیلم جہلم دریاؤں کا رخ بدلنے سے مظفرآباد میں جوشدید ماحولیاتی بحران پیدا ہو گا اس پرشدید تشویش ہے،اس اہم مسئلہ سے عہدہ برا ہونے کے لیے درکار اقدامات کیے جائیں،نیز دیگر پن بجلی منصوبہ جات کے حوالے سے طویل المعیادحکمت عملی تشکیل دی جائے اس سلسلہ میں واپڈا سمیت حکومت پاکستان کے دیگر اداروں سے کیے گئے معاہدات پر عملد آمد کا اہتمام کیا جائے نیز ایسے تمام معاہدات کی اس ایوان سے توثیق کا اہتمام کیا جائے ،دریں اثناء قاضی شاہد حمید کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی اہل مظفرآباد کے شانہ بشانہ ہے اور ایسے کسی اقدام کے خلاف سخت مزاحمت کرے گی جو یہاں کے عوام کے حقوق کے خلاف ہو گا ،میں نے اسمبلی کے اندر اس حوالے سے قرارداد کے ساتھ ساتھ خطرات سے آگاہ کیا ہے میں نے ہمیشہ اسمبلی کے اندر عوامی مسائل کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ عوام کی حقیقی ترجمانی کی کوشش کی ہے ہم نے کوشش کی کہ اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین کی جائے اور مسائل کی نشان دہی کی جائے ۔