پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے وفد کی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان سے مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں ملاقات

{AF}dr. khalidپیپلز پارٹی آزادکشمیر کے وفد کی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان سے مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں ملاقات{/AF}

اسلام آباد( پ ر) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے وفد نے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان سے مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں ملاقات کی ،وفد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر مطلوب انقلابی،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور شامل تھے ،وفد کی جانب سے ایل اے 18پونچھ 2(ہجیرہ) کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی استدعا کی گئی ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے وفد کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا اور اس استدعا کو مرکزی مجلس شوریٰ میں زیر بحث لانے کا عندیہ دیا ،اس موقع پر آزادکشمیراور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اس حوالے سے اتفاق رائے پایا گیا کہ آزادکشمیر میں 13ویں آئینی ترامیم کو واپس لینا کسی طور مناسب عمل نہیں ہو گا البتہ اس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال کے حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں روز افزوں اضافے اور آبادی کے تناسب کو عدالتی مداخلت کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ آر پار کی حریت قیادت اور پارلیمنٹ کی مشاورت اور منظور ی کے ساتھ ایک قومی کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہو ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ آزادکشمیر میں سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد جاری رہنی چاہیے ،پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے اس بات کااظہار کیا گیا کہ وہ یہ دو معاملات کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں اور باالخصوص جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر