حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور حق خودارادیت کے حصول سے مشروط کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور حق خودارادیت کے حصول سے مشروط کرے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور حق خودارادیت کے حصول سے مشروط کرے،برطانیہ میں مقیم اہل کشمیر ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں تارکین وطن کو آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور تحریک آزادی کشمیرسے وابستہ کرنے کا خصوصی اہتمام ہونا چاہیے ،برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا جماعت اسلامی کے ویژن2030کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا عزم قابل تحسین ہے،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو پوری دنیا میں بے نقاب کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ برطانیہ سے واپسی پر دفتر جماعت اسلامی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے برطانیہ کا کامیاب دورہ کیا دورے کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیر اور میڈیا کانفرنسز کے ساتھ ساتھ ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں،سیمینارز اور استقبالیہ تقاریب میں شرکت کی ،دورے سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ برطانیہ میں نسل نو کو تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر سے وابستہ کرنے کا اہتمام کیا جائے حکومت آزادکشمیر نے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں لیکن ان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوا م متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر بارے رپورٹ پیش رفت ہے 70سالوں میں پہلی مرتبہ اس طرز کی انسانی حقوق کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں رپورٹ سامنے آئی ہے اس کو بنیاد بنا کر سفارتی مہم منظم کرے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کروائی جائے ہندوستان پر دباؤ ڈالا جائے تا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو ان کا جائز حق حق خودارادیت فراہم کرے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر