{AF}
پروفیسر خورشید احمد سے ڈاکٹر خالد محمود خان کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور تبادلہ خیال {/AF}
حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو پور ی دنیا میں بے نقاب کرے،پروفیسر خورشید احمد لندن( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اہم ملاقات کی ،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ حکومت پاکستان کماحقہ اقوام متحدہ کے کشمیر بارے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو اجاگر نہیں کررہی ہے ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی یکے بعد دیگرے رپورٹس مثبت پیش رفت ہے عالمی سطح پر اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے برملا کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پوری دنیا میں وہ واحد خطے ہیں جہاں بھارت اور اسرائیل بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کرے ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی پاکستان اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے اور آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ رہے گی ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے پروفیسر خورشید احمد کو آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سمیت اہم امور پر بات چیت کی ۔