{AF}
ذاتی مفادات اور عہدوں کی لالچ میں سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، آفتاب عالم ایڈووکیٹ{/AF}
دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اور عہدوں کی لالچ میں سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،ہمارا المیہ ہے کہ اسلام آباد حکومت تبدیل ہوتے ہی آزادکشمیر کے بڑے بڑے لیڈران وفاقی حکومت کی یاترا شروع کردیتے ہیں،نظریاتی سیاست کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے ہوا کا رخ دیکھ کر اسی سمت چل پڑتے ہیں ایسے عناصر حکومت میں آکر کبھی بھی عوام کی خوشخالی کے لیے اقدامات نہیں کرسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نتھگراں میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ امام حسین ؓ کی شہادت میں فلسفہ یہی ہے کہ ظلم وجبر کے نظام کے آگے ڈٹ کر استقامت دیکھائی جائے اور نظام حکومت کی اصلاح کر کے اسے عوام کے لیے مفید بنایا جائے لیکن ہمارے حکمران امام حسین ؓ کی شہادت پر زبان سے پیغام دیتے ہیں اور عملاً اس پیغام کے مخالف کھڑے ہوتے ہیں،آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزاد خطے کے مسائل صرف دیانتدار اور اہل قیادت ہی حل کرسکتی ہے ،غربی باغ میں 2دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجود آزادکشمیر کا سب سے زیادہ مسائل زدہ اور پسماندہ حلقہ ہے ،دھیرکوٹ،نتھگراں،چھپڑیاں روڈ پر سفر کر کے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سڑک سے ملحقہ 50ہزار کی آبادی کس عذاب میں مبتلا ہے ،غربی باغ کے یہ اہم سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے اس علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے بھی ہیں بار بار وعدوں کے باوجود اس سڑک کا کام آج تک نہیں ہوسکاحکومت فی الفور اپنے اعلان کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرے ،