جماعت اسلامی جمہوری اور انتخابی راستے کی مشکلات کے باوجود اسی راستے کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی جمہوری اور انتخابی راستے کی مشکلات کے باوجود اسی راستے کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری اور انتخابی راستے کی مشکلات کے باوجود اسی راستے کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے حلقہ تعارف میں اضافہ کریں،موثر افراد کو جماعت میں شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بن کر اپنا کردار ادا کریں ،جماعت اسلامی جس انقلاب کے لیے اٹھی ہے اس کی منزل زیادہ دور نہیں ہے کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے پرعزم ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،سیکرٹری سیاسی کمیٹی نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سیاسی کمیٹی کے سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کے نصب العین اور پروگرام کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچایا جائے ،عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کریں،ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بنیں،نورالباری نے کہاکہ ہم سیاست کو خدمت سمجھ کرکرتے ہیں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر